ڈیجیٹل پروجیکٹر ڈسپلے ٹیکنالوجی
Projector Information In Urdu Language |
کمپیوٹر کی ایجاد نے انسان کی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالا
ہے لوگوں کی زندگی بہت بدل چکی ہے اب ہر کام آن لائن انٹرنیٹ پر ہوتا ہے۔ کمپیوٹر
پر لوگ آسانی سے کام کر لیتے ہیں کوئی ڈاکیومینٹ بنانا ہو تو لیپ ٹاپ میں ٹائپ
کرکے فوراً پرنٹر سے پرنٹ نکال لیتے ہیں۔ اسی طرح اگر کبھی کسی تصویر کو کمپیوٹر
میں ٹرانسفر کرنا ہو تو سکینر استعمال کر لیتے ہیں۔ کمپیوٹر نے دنیا میں انقلاب
برپا کر دیا ہے یہ ایک ایسی مشین ہے جو بہت سارے کام کم وقت میں کر دیتی ہے اس لیے
اب دنیا کا ہر کام اسی پر ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے لوگ آپس میں رابطے میں رہتے
ہیں وائی فائی کا استعمال عام ہو چکا ہے لوگ تھری جی کنکشن، فور جی ایل-ٹی-ای
موبائل فونز اور سمارٹ فونز پر جی-ایس-ایم سم کارڈ کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر
رہے ہیں یہ سب سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہے۔
پروجیکٹر کے استعمالات
پروجیکٹر کا لفظ آپ نے پہلے بھی سنا ہوگا لیکن آج میں آپ کو
اس کے بارے میں مکمل بتاؤں گا کہ پروجیکٹر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
پروجیکٹر کی ضرورت ہمیں اس وقت پڑتی ہے جب ہمارے پاس ڈسپلے کیلئے کوئی بڑی
ایل-سی-ڈی نہ ہو یا پھر ہم نے کوئی پریزنٹیشن دینی ہو مثال کے طور پر کالجز اور
یونیوریسٹیز میں سٹوڈنٹس کو کوئی بھی چیز اچھے طریقے سے سمجھانے کیلئے پروجیکٹرز
استعمال کیے جاتے ہیں جس کا فائدہ بچوں کو یہ ہوتا ہے کہ وہ اس چیز کو دیکھ کر
آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔
پروجیکٹر کیا ہے؟
پروجیکٹر کیا ہوتا ہے مکمل تفصیل بتائیں |
ایک ویڈیو پروجیکٹر ویڈیو سگنل لیتا ہے اور بالکل ویسے ہی
امیج یا تصویر یعنی اس کا عکس کسی پردے پر کسی دیورا پر یا کسی بھی جگہ پر لینز کا
استعمال کرتے ہوئے ہمیں دکھاتا ہے۔ تمام پروجیکٹرز میں امیج کو پروجیکٹ کرنے کیلئے
بہت تیز روشنی استعمال کی جاتی ہے اور جدید پروجیکٹرز میں پروجیکشن کے دوران نظر
آنے والی طرچھی لائنوں، دھندلاپن اور رنگوں کو سیٹنگ کرکے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پروجیکٹرز زیادہ تر کانفرنس روم
پریزینٹیشن، کلاس روم ٹریننگ اور ہوم تھیٹر ایپلیکیشنز میں استعمال ہوتے ہیں۔
پروجیکٹرز میں اوور ہیڈ پروجیکٹر بھی ہوتے ہیں جو کہ چھوٹے امیج کو بڑا کرتے ہیں
اور اسے دیوار یا کسی
بڑی اسکرین پر اوور ہیڈ مرر کے ذریعے ڈسپلے کرتے ہیں۔
ایک ویڈیو پروجیکٹر کو کیبنٹ میں رئیر پروجیکشن سکرین کے
ساتھ سنگل یونیفائڈ ڈسپلے ڈیوائس بنانے کیلئے بھی لگایا جا سکتا ہے جسے اب ہوم
تھیٹر کہا جاتا ہے۔ ایک عام پورٹیبل پروجیکٹر میں ڈسپلے ریزولیوشن
SVGA (800x600 pixels), XGA (1024×768 pixels), 720p (1280×720
pixels)
شامل ہے۔ پروجیکٹر کی قیمت صرف ریزولیوشن کے حساب سے نہیں
ہوتی بلکہ یہ لائٹ آؤٹ پٹ، کنٹراسٹ، آکوسٹک نائز آؤٹ پٹ اور دوسری وجوہات کی بنا
پر بھی کم یا زیادہ ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment