Skip to main content

سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات مضمون Social Media Advantages And Disadvantages Essay In Urdu

فیس بک کا استعمال سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات

سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات


انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصانات مضمون


Internet Advantages And Disadvantages In Urdu Language


Social Media Benefits and Side Effects In Urdu

Facebook Advantages And Disadvantages


سوشل میڈیا کا دور


فیس بک کے فوائد اور نقصانات

سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں اس طرح داخل ہو چکا ہے کہ لاکھ چاہنے کے باوجود ہم اس کے طلاتم سے باہر نہیں نکل سکتے گویا یہ ایک ایسا شہر تلسمات ہے کہ اس میں جانے کا رستہ تو ہے لیکن باہر نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔ سوشل میڈیا جیسے فیس بک کا نشہ کچھ ایسا ہے کہ اس میں ہر کوئی شخص مبتلا نظر آتا ہے۔ کیا چھوٹا کی بڑا کیا بوڑھا کیا نوجوان ہر کوئی اس کی لت میں لگ چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے۔ جب اعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اور لوگ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے سب سے پہلے اک یہی کام کرتے نظر آتے ہیں فیس بک کے علاوہ بھی بہت ساری مشہور زمانہ ویب سائٹس ہیں جہاں پر آج کل کے نوجوان بڑی خوشی کے ساتھ اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن معاشرے میں پیش آنے والے ہر مسئلے کا ذمہ دار محض سوشل میڈیا کو ٹھہرانا درست بھی نہیں اور یہ نا انصافی بھی ہو گی۔ کیونکہ یہ بات پہلے بھی شامل کی جا چکی ہے کہ ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں اک مثبت اور اک منفی اب سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والے شخص کی ذہنیت پر منحصر کہ وہ 
اس سہولت سے فائدہ اٹھاتا ہے یا پھر اپنے لیے نقصان کو دعوت دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کے فوائد


سوشل میڈیا جیسی ویب سائٹس کی بدولت ہمیں بہت ساری خبروں کا علم کسی بھی نیوز چینل سے نشرہونے سے 
پہلے بھی ہو جاتا ہے اسکی بدولت بہت سے بچھڑے ہوئے دوست اور رشتے آپس میں جڑتے ہیں۔ فیس بک کی مدد سے  ہونے والی دوستیوں کو نا پائیدار اور کھوکھلا سمجھا جاتا ہے اور اسے معاشرے کی خرابیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ لیکن یہاں پر ایسا بھی ہوا ہے کہ دو ہم خیال شخص ایک دوسرے سے متعارف ہوئے اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے سوشل میڈیا سے اگر ہم چاہیں تو بہت سارے فلاحی کام گھر بیٹھے کرسکتے ہیں۔ بہت سی خواتین ہیں جنہوں نے انہی ویب سائٹس کے ذریعے اپنا کاروبار شروع کیا اوراسکے ذریعے اپنے کاروبار کی تشہیر کی اور وہی خواتین گھر بیٹھے اپنا روزگار چلا رہی ہے اور انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے نقصانات

 یہاں پر ایک بات افسوس ناک ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سی کی گئی ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ اپنا ذیادہ تر وقت آن لائن گزارتے ہیں جس کی وجہ سے رشتوں میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے جو کہ اک خطرناک صورت حال ہے۔ جدید ترین سروے کے مطابق آج کل ہونے والی 66 فیصد طلاقیں انہی سوشل میڈیا کا تہفہ ہیں۔ اسی سوشل نیٹ ورکنگ کے سبب ہم اپنے رشتوں میں رقابت، حسد، اور دشمنی کے جذبات کو جگا رہے ہیں۔ اس پر ستم یہ ہے کہ بہت سارے وکلاء کا یہ کہنا ہے کہ انہیں اپنے طلاق کے کیسز کیلئے ثبوت اور شواہد فیس بک سے ہی ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے چند ہدایات


آج کل اس بات کا بہت چرچا ہے کہ سوشل میڈیا کی دوستیوں نے ہمیں اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے دور کردیا ہے۔ ہم اپنا بیشتر قیمتی وقت دوسروں کی پوسٹ اور سٹیٹس پڑھنے اور اپنا سٹیٹس اپلوڈ کرنے میں گزاردیتے ہیں۔ ہر وقت آن لائن رہنے کی لت نے ہمیں اپنے ارد گرد بیٹھے لوگوں سے غافل کر دیا ہے جو کہ اک نا مناسب اور اخلاق کے منافی بات ہے۔ لہزا سوشل میڈیا کا استعمال اعتدال کے ساتھ اور ایک حد کے اندر کر رہتے ہوئے کریں۔ آن لائن ہونے کا ایک وقت مقرر کر لیں اسکے بعد اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ سائیڈ پر رکھ دیں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہر وقت لاگ ان نہ رہیں بلکہ یہ وقت اپنے پیاروں کہ ساتھ بیٹھ کر اور انکے ساتھ ہنستے بولتے ہوئے گزاریں۔ اس معلومات کو لوگوں تک عام کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور پوسٹ کو اپنے احباب کے ساتھ شئیر کریں۔

Comments

  1. thanks for this information

    ReplyDelete
    Replies
    1. You are Most Welcome also read this https://urdusweet.blogspot.com/2020/06/artificial-intelligence-essay-in-urdu.html

      Delete

Post a Comment

Popular posts from this blog

سلام کرنے کی فضیلت Assalam O Alaikum Ki Ahmiyat Assalam-O-Alaikum In Urdu Writing

Assalam O Alaikum Warahmatullahi Wabarakatuh In Urdu Assalam-O-Alaikum In Urdu Script Greetings In Islam Hadith رحمتہ اللعالمینﷺنے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں، جن میں پہلا یہ ہے کہ ملاقات کے وقت سلام کرے۔ (الحدیث) السَّلآمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وبَرَكآتُه وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ سوار کو چاہیے کہ پیدل چلنے والے کو سلام کرے اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے۔(صحیح بخاری) آپس میں سلام کرنے کی خوب عادت ڈالو۔(مسلم شریف) بات چیت سے پہلے سلام کرلینا چاہیے۔(ترمذی شریف) سلام کرنا ایسا عمل ہے جس سے آپس میں محبت پیدا ہوتی ہے۔(مفہوم حدیث) لوگوں میں سے اللہ کے نزدیک ترین وہ شخص ہے جو سلام کرنے میں پہل کرے۔(مسند احمد و ترمذی شریف) سلام میں پہل کرنے والا شخص کبرونخوت سے پاک ہے۔ (بیہقی)  دینی اور اسلامک معلومات لوگوں تک عام کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ اس صفحے کو اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیر

انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی سہولت انٹرنیٹ کی ایجاد What Is Internet In Urdu Language Brief History Of Internet In Urdu

انٹرنیٹ کیا ہے؟ Internet Definition In Urdu انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی بنیادی معلومات  انٹرنیٹ پوری دنیا میں سمندر کے اندر تاروں کا بچھا ہوا جال ہے جس کے ذریعے ساری دنیا کےکمپیوٹرز ایک  دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہمیں بہت ساری معلومات چند سیکنڈز میں مل جاتی ہے۔ ہر شخص اپنی دلچسپیوں اور اپنے شوق کے مطابق انٹرنیٹ پر معلومات کو تلاش کرتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنا بہت عام ہو  چکا ہے اب ہر کوئی شخص جسے کے پاس اپنا کمپیوٹر ہے وہ ایک کنکشن کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ رابطے  میں بندھ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کوئی بھی معلومات ڈھونڈنے کیلئے ہمیں ایک عدد سرچ انجن کی ضرورت بھی ہوتی ہے جہاں پر ہم  پنی مطلوبہ معلومات تلاش کرنے کیلئے صرف چند الفاظ ٹائپ کرکے معلومات تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سرچ انجن کا نام لیتے ہی ہر انسان کے ذہن میں جو لفظ آتا ہے وہ گوگل اور یاہو ہے یہ دونوں سرچ انجن دنیا  کے مشہور ترین سرچ انجنز ہیں۔ سرچ انجن کا اصل مقصد پوری دنیا کی ویب سائٹس کو اکٹھا کرنا ہوتا ہے جہاں سے ہمیں کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر ان...