Computer History What Is Computer In Urdu Language
کمپیوٹر کی بنیادی معلومات |
Computer Basic Information In Urdu
کمپیوٹر کیا ہے؟
کمپیوٹر
ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جس کے ذریعے ہم
تقریبا وہ تمام کام بہت آسانی کے ساتھ سرانجام دے سکتے ہیں جو کسی دفتر میں گھنٹوں
بیٹھ کر کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ کمپیوٹر حساب کتاب گنتی ریاضی اور اکاؤنٹنگ کے مشکل
اور بے حد پچیدہ سوالات کا جواب چند سیکنڈز میں حل کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ
ایک لمبی لسٹ تیار کرنا چاہتے ہیں جسکا شمار ہزاروں میں وہ لسٹ آپ صرف ایک فارمولے
کو لگا کرتیار کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر سے اپنا کام با آسانی اور کم وقت میں حل
کروا سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کو چلانے کیلئے کمپیوٹر مشین میں آپریٹنگ سسٹم ہونا بہت
ضروری ہے جسے سسٹم سافٹ وئیر کہا جاتا ہے۔ سسٹم سافٹ وئیر کے بغیر آپ کمپیوٹر کو
استعمال نہیں کر سکتے۔ اس وقت دنیا کا مشہور ترین سسٹم سافٹ وئیر مائیکروسافٹ
ونڈوز او ایس ہے۔
کمپیوٹر
کے استعمالات
سٹوڈنٹس
کے لئے کمپیوٹر ایک اہم آلہ ہے جس کے ذریعے وہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوسکتے
ہیں پاکستان میں بیشتر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں کمپیوٹر لیب موجود ہوتی
ہے جس میں کمپیوٹراور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کو کمپیوٹر کی
تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹ نے اپنی پریزنٹیشن بنانی ہو ہا پھر
تھیسزز اسکے علاوہ پاکستان کے مختلف سرکاری نیم سرکاری اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر
میں روزمرہ دفاتر کا کام کمپیوٹر پر منتقل
ہو چکا ہے۔ پوری دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ دنیا کے
کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوئے افراد سے چند منٹوں میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ آج کل
انٹرنیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے لوگ پیسے کمارہے ہیں اور انٹرنیٹ سے شاپنگ کر رہے
ہیں۔ کمپیوٹر کے فادر کا نام چارلس بابیچ تھا جو کہ ایک میکنکل انجنئیر تھا چارلس
بابیچ نے ڈیجٹل کیلکولیشن سسٹم بنایا تھا۔
کمپیوٹر سافٹ وئیر
کمپیوٹر
سافٹ وئیر ایسی سہولت کا نام ہے جسے ہم نہ چھو ستکے ہیں اور نہ ہی محسوس کر سکتے
ہیں صرف اسکو دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے مختلف کام کم وقت میں سر انجام دے
سکتے ہیں۔کمپوٹر سافٹ وئیر میں ونڈوز ایک سسٹم سافٹ وئیر ہے جبکہ نوٹ پیڈ ایک اپلیکشن سافٹ وئیر ہے۔
کمپیوٹر
ہارڈوئیر
کمپوٹر
ہارڈوئیر سے مراد کمپیوٹر کے ساتھ لگی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں ہم چھو بھی سکتے ہیں اور محسوس بھی کرسکتے ہیں کمپیوٹر ماؤز، کی بورڈ اور باقی کمپونینٹس جس میں پروسیسر، ریم، مدربورڈ،
اور ہارڈسک وغیرہ شامل ہیں۔
کمپیوٹر
کی ایجاد
کمپیوٹرکو ایجاد چارلس بابیج میتھیمیٹکل جینئس نے 1832 میں ایچاد کیا تھا۔؎
پاکستان
کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا میں استعمال ہونے والی
جددترین ٹیکنالوجی کو سیکھیں اور سمجھیں جس میں آپ ہمارا ساتھ صرف ایک کلک پر دے
سکتے ہیں اس صفحے کو اپنے دوست احباب کے ساتھ شئیر کریں۔
Comments
Post a Comment