Skip to main content

انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی سہولت انٹرنیٹ کی ایجاد What Is Internet In Urdu Language Brief History Of Internet In Urdu

انٹرنیٹ کیا ہے؟

Internet Definition In Urdu

انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی بنیادی معلومات 

انٹرنیٹ پوری دنیا میں سمندر کے اندر تاروں کا بچھا ہوا جال ہے جس کے ذریعے ساری دنیا کےکمپیوٹرز ایک 
دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہمیں بہت ساری معلومات چند سیکنڈز میں مل جاتی ہے۔ ہر شخص اپنی
دلچسپیوں اور اپنے شوق کے مطابق انٹرنیٹ پر معلومات کو تلاش کرتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنا بہت عام ہو 
چکا ہے اب ہر کوئی شخص جسے کے پاس اپنا کمپیوٹر ہے وہ ایک کنکشن کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ رابطے 
میں بندھ جاتا ہے۔


انٹرنیٹ پر کوئی بھی معلومات ڈھونڈنے کیلئے ہمیں ایک عدد سرچ انجن کی ضرورت بھی ہوتی ہے جہاں پر ہم 
پنی مطلوبہ معلومات تلاش کرنے کیلئے صرف چند الفاظ ٹائپ کرکے معلومات تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


سرچ انجن کا نام لیتے ہی ہر انسان کے ذہن میں جو لفظ آتا ہے وہ گوگل اور یاہو ہے یہ دونوں سرچ انجن دنیا 
کے مشہور ترین سرچ انجنز ہیں۔ سرچ انجن کا اصل مقصد پوری دنیا کی ویب سائٹس کو اکٹھا کرنا ہوتا ہے جہاں سے ہمیں کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر ان گنت ویب سائٹس مل جاتی ہیں جن میں کافی مواد موجود ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کے فائدے


انٹرنیٹ پر بہت سارے کام آسانی کے ساتھ کیے جا سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ نےاپنے کسی دوست کو جو 
سرحد پار کسی دوسرے ملک میں بیٹھا ہوا ہے تو آپ یہ کام صرف چند سیکنڈز میں اس تک پہنچا سکتے ہیں۔ ای-میل کی ایچاد کے بعد یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے کوئی بھی شخص بلکل ایک خط کی صورت میں اپنا پیغام کسی بھی وقت اور  کسی بھی جگہ فورا پہنچا سکتا ہے۔ اب تو سوشل میڈیا کی بدولت یہ کام اور بھی آسان ہو چکا جیسے فیس بک مسینجر اور وٹس ایپ کے ذریعے لوگ تھوڑے سے وقت میں اپنی پیغام لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے موسم کی صورت حال کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں جس میں ایک دن، ایک ہفتہ اور ایک مہینے تک کسی بھی علاقے کی آب و ہوا موسم کا درجہ حرارت معلوم ہو جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر آپ کھیلوں کی دنیا سے باخبر رہ سکتے ہیں اپنے ملک کی سیاسی صورت حال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں کیا ہو رہا ہے اس کی معلومات بھی آپ کو چند کلکس کے بعد مل جاتی ہے۔ انٹرنیٹ پر بچے اپنی پسند کی گیمز کھیل سکتے ہیں بڑے افراد آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی دُنیا سے با خبر رہنے اور دلچسپ معلومات حاصل کرنے کیلئے ہمارے بلاگ کو سبسکرائب کریں اور اس صفحے کو اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شئیر بھی کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات مضمون Social Media Advantages And Disadvantages Essay In Urdu

فیس بک کا استعمال سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصانات مضمون Internet Advantages And Disadvantages In Urdu Language Social Media Benefits and Side Effects In Urdu Facebook Advantages And Disadvantages سوشل میڈیا کا دور فیس بک کے فوائد اور نقصانات سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں اس طرح داخل ہو چکا ہے کہ لاکھ چاہنے کے باوجود ہم اس کے طلاتم سے باہر نہیں نکل سکتے گویا یہ ایک ایسا شہر تلسمات ہے کہ اس میں جانے کا رستہ تو ہے لیکن باہر نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔ سوشل میڈیا جیسے فیس بک کا نشہ کچھ ایسا ہے کہ اس میں ہر کوئی شخص مبتلا نظر آتا ہے۔ کیا چھوٹا کی بڑا کیا بوڑھا کیا نوجوان ہر کوئی اس کی لت میں لگ چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے۔ جب اعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اور لوگ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے سب سے پہلے اک یہی کام کرتے نظر آتے ہیں فیس بک کے علاوہ بھی بہت ساری مشہور زمانہ ویب سائٹس ہیں جہاں پر آج کل کے نوجوان بڑی خوشی کے ساتھ اپنا

اسلامی معلومات سوال و جواب Islami Sawal-O-Jawab In Urdu

Islamic Knowledge Questions And Answers In Urdu Islamic Information Short A & Q In Urdu Language سوال و جواب سوال: کس جنگ میں حافظ قرآن کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی تھی؟ جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ  عنہ کے دور خلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں حفاظ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی تھی اور حفاظ کی اسی شہادت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک کی تدوین کا حکم دیا اور انکے عہد میں قرآن پاک کتابی صورت میں محفوظ کر دیا گیا۔ سوال: قرآن پاک کی آخری وہی کتابت کس نے کی تھی؟ جواب: قرآن پاک کی آخری وہی کی کتابت حضرت ابی بن کعب رضی اللہ  عنہ نے کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی کی تعداد چالیس تھی جن میں خلفائے راشدین بھی شامل ہیں۔ سوال: نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام کیا تھا؟ جواب: حضور اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام عبد مناف تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی شدید خواہش اور کوشش کے باوجود انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا جس کا آپ صلی ال