بچوں کی سائنس
Science Experiment with Balloon and Water |
Science For Kindergarten Homeschool
بچوں کی سائنس تجربہ
Bachon Ki Science In Urdu
پیارے پیارے نونہال سائنسدانوں!
یقیناً آپ ہمیشہ غبارے میں منہ سے پھونک مار کر ہی ہوا بھرتے هوں گے لیکن ہم آپ کو جو تجربہ سکھلا رہے ہیں اس سے آپ کی پریشانی دور ہو جائے گی یعنی آپ طاقت ضائع کیے بغير غبارے میں ہوا بھر لیا کریں گے۔
چلیں جلدی جلدی سامان اکٹھا کر لیں۔ ایک بچہ باہر برف والے سے پندرہ روپے کی برف لے کر آئے۔ فریج والی برف کو ہاتھ نہیں لگانا ورنہ وه ساری برف آپکے تجربہ کی نظر ہو جائے گی اور ضرورت کے وقت آپ اپنی امی کی زد میں آ جائیں گے۔ دوسرا بچہ ایک بڑی بوتل ڈھونڈ کر لائے۔ اچھا باورچی خانے سے دو بڑے برتن لے لیں۔ ایک برتن میں برف کے ٹکڑے ڈالیں۔ دوسرے برتن میں پانی ڈال کر گرم کرنے کیلئے رکھ دیں۔ اچھا تو یہ کام مکمل ہو گیا۔ اب آپ ایسا کریں کہ دوسرے برتن میں بوتل اچھی طرح دبا دیں۔ صرف منہ ہی ننگا رہنے دیں۔ دس منٹ تک اسے برف میں رکھیں۔ او بھئ غبارے تو لائے ہی نہیں۔
چلیں دو دوڑ کر جائیں۔ اچھا غبارہ آ گیا تو جو بوتل برف میں رکھی ہے اس کے منہ پر اچھی طرح غبارہ باندھ دیں۔ اس کے فوراً بعد برف والے برتن سے بوتل نکال کر گرم پانی والے برتن میں رکھ دیں۔ جیسے ہی بوتل پانی میں جائے گی تو غبارہ پھولنا شروع ہو جائے گا اور کچھ دیر بعد مکمل ہوا سے بھر جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹھنڈے پانی میں ہوا سکڑتی ہے۔ اس کے بعد گرم پانی میں رکھیں تو ہوا گرم ہو کر پھیلتی ہے جس سے غبارہ پھول جاتا ہے۔

Comments
Post a Comment