Skip to main content

میاں بیوی کی محبت میاں بیوی کی کہانی Husband Wife Relationship Stories

Husband Wife Love Story In Urdu شوهر اور بیوی


Husband Wife Relationship Story In Urduمیاں بیوی کا پیار 


"مجھے اچھا لگتا ہے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا"
مجھے اچھا لگتا ہے جب کہیں باہر جاتے ہوئے وہ مجھ سے کہتا ہے "رکو! میں تمہیں لے جاتا ہوں یا میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں"
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھ سے ایک قدم آگے چلتا ہے. غیر محفوظ اور خطرناک راستے پر اسکے پیچھے پیچھے اسکے چھوڑے ہوئے قدموں کے نشان پر چلتے ہوئے احساس ہوتا ہے اس نے میرے خیال سے قدرے ہموار راستے کا انتخاب کیا.
مجھے اچھا لگتا ہے جب گہرائی سے اوپر چڑھتے اور اونچائی سے ڈھلان کی طرف جاتے ہوئے وہ مڑ مڑ کر مجھے چڑھنے اور اترنے میں مدد دینے کے بار بار اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب کسی سفر پر جاتے اور واپس آتے ہوئے سامان کا سارا بوجھ وہ اپنے دونوں کاندھوں اور سر پر بنا درخواست کیے خود ہی بڑھ کر اٹھا لیتا ہے. اور اکثر وزنی چیزوں کو دوسری جگہ منتقل کرتے وقت اسکا یہ کہنا کہ "تم چھوڑ دو یہ میرا کام ہے "
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ میری وجہ سے شدید موسم میں سواری کا انتظار کرنے کے لیے نسبتاً سایہ دار اور محفوظ مقام کا انتخاب کرتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے ضرورت کی ہر چیز گھر پر ہی مہیا کر دیتا ہے تاکہ مجھے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ باہر جانے کی دقت نہ اٹھانی پڑے اور لوگوں کے نامناسب رویوں کا سامنا نہ کرنا پڑے.
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب رات کی خنکی میں میرے ساتھ آسمان پر تارے گنتے ہوئے وہ مجھے ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے میرے سارے غم آنسوؤں میں بہانے کے لیے اپنا مظبوط کاندھا پیش کرتا ہے اور ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ بدترین حالات میں مجھے اپنی متاعِ حیات مان کر تحفظ دینے کے لیے میرے آگے ڈھال کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے "ڈرو مت میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا"
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے غیر نظروں سے محفوظ رہنے کے لئے نصیحت کرتا ہے اور اپنا حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ "تم صرف میری ہو"
لیکن افسوس ہم سے اکثر لڑکیاں ان تمام خوشگوار احساسات کو محض مرد سے برابری کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے کھو دیتی ہیں.
شاید سفید گھوڑے پر سوار شہزادوں نے آنا اسی لئے چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہم نے خود کو مصنوعات کی طرح انتخاب کے لیے بازاروں میں پیش کر دیا ہے.
جب مرد یہ مان لیتا ہے کہ عورت اس سے کم نہیں تب وہ اسکی مدد کے لیے ہاتھ بڑھانا چھوڑ دیتا ہے. تب ایسے خوبصورت لمحات ایک ایک کر کے زندگی سے نفی ہوتے جاتے ہیں، اور پھر زندگی بے رنگ اور بدمزہ ہو کر اپنا توازن کھو دیتی ہے.
مقابلہ بازی کی اس دوڑ سے نکل کر اپنی زندگی کے ایسے لطیف لمحات کا اثاثہ محفوظ کر لیجیے

Comments

Popular posts from this blog

سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات مضمون Social Media Advantages And Disadvantages Essay In Urdu

فیس بک کا استعمال سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصانات انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصانات مضمون Internet Advantages And Disadvantages In Urdu Language Social Media Benefits and Side Effects In Urdu Facebook Advantages And Disadvantages سوشل میڈیا کا دور فیس بک کے فوائد اور نقصانات سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں اس طرح داخل ہو چکا ہے کہ لاکھ چاہنے کے باوجود ہم اس کے طلاتم سے باہر نہیں نکل سکتے گویا یہ ایک ایسا شہر تلسمات ہے کہ اس میں جانے کا رستہ تو ہے لیکن باہر نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔ سوشل میڈیا جیسے فیس بک کا نشہ کچھ ایسا ہے کہ اس میں ہر کوئی شخص مبتلا نظر آتا ہے۔ کیا چھوٹا کی بڑا کیا بوڑھا کیا نوجوان ہر کوئی اس کی لت میں لگ چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے۔ جب اعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اور لوگ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے سب سے پہلے اک یہی کام کرتے نظر آتے ہیں فیس بک کے علاوہ بھی بہت ساری مشہور زمانہ ویب سائٹس ہیں جہاں پر آج کل کے نوجوان بڑی خوشی کے ساتھ اپنا

اسلامی معلومات سوال و جواب Islami Sawal-O-Jawab In Urdu

Islamic Knowledge Questions And Answers In Urdu Islamic Information Short A & Q In Urdu Language سوال و جواب سوال: کس جنگ میں حافظ قرآن کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی تھی؟ جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ  عنہ کے دور خلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں حفاظ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی تھی اور حفاظ کی اسی شہادت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک کی تدوین کا حکم دیا اور انکے عہد میں قرآن پاک کتابی صورت میں محفوظ کر دیا گیا۔ سوال: قرآن پاک کی آخری وہی کتابت کس نے کی تھی؟ جواب: قرآن پاک کی آخری وہی کی کتابت حضرت ابی بن کعب رضی اللہ  عنہ نے کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی کی تعداد چالیس تھی جن میں خلفائے راشدین بھی شامل ہیں۔ سوال: نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام کیا تھا؟ جواب: حضور اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام عبد مناف تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی شدید خواہش اور کوشش کے باوجود انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا جس کا آپ صلی ال

انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی سہولت انٹرنیٹ کی ایجاد What Is Internet In Urdu Language Brief History Of Internet In Urdu

انٹرنیٹ کیا ہے؟ Internet Definition In Urdu انٹرنیٹ کی دنیا انٹرنیٹ کی بنیادی معلومات  انٹرنیٹ پوری دنیا میں سمندر کے اندر تاروں کا بچھا ہوا جال ہے جس کے ذریعے ساری دنیا کےکمپیوٹرز ایک  دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہمیں بہت ساری معلومات چند سیکنڈز میں مل جاتی ہے۔ ہر شخص اپنی دلچسپیوں اور اپنے شوق کے مطابق انٹرنیٹ پر معلومات کو تلاش کرتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنا بہت عام ہو  چکا ہے اب ہر کوئی شخص جسے کے پاس اپنا کمپیوٹر ہے وہ ایک کنکشن کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ رابطے  میں بندھ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کوئی بھی معلومات ڈھونڈنے کیلئے ہمیں ایک عدد سرچ انجن کی ضرورت بھی ہوتی ہے جہاں پر ہم  پنی مطلوبہ معلومات تلاش کرنے کیلئے صرف چند الفاظ ٹائپ کرکے معلومات تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سرچ انجن کا نام لیتے ہی ہر انسان کے ذہن میں جو لفظ آتا ہے وہ گوگل اور یاہو ہے یہ دونوں سرچ انجن دنیا  کے مشہور ترین سرچ انجنز ہیں۔ سرچ انجن کا اصل مقصد پوری دنیا کی ویب سائٹس کو اکٹھا کرنا ہوتا ہے جہاں سے ہمیں کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر ان گنت ویب سائٹس مل جاتی ہیں جن