Islamic Knowledge Questions And Answers In Urdu
Islamic Information Short A & Q In Urdu Language |
سوال و جواب
سوال: کس جنگ میں حافظ قرآن کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی
تھی؟
جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں
حفاظ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی تھی اور حفاظ کی اسی
شہادت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے قرآن پاک کی تدوین
کا حکم دیا اور انکے عہد میں قرآن پاک کتابی صورت میں محفوظ کر دیا گیا۔
سوال: قرآن پاک کی آخری وہی کتابت کس نے کی تھی؟
جواب: قرآن پاک کی آخری وہی کی کتابت حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی کی تعداد چالیس تھی جن میں خلفائے راشدین بھی شامل ہیں۔
سوال: نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام کیا تھا؟
جواب: حضور اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے چچا ابو طالب کا اصل نام عبد مناف تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی شدید خواہش اور کوشش کے باوجود انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شدید دکھ تھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف دو چچاؤں نے اسلام قبول کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
سوال: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین سالہ خفیہ تبلیغ سے کتنے افراد مسلمان ہونے؟
:حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین سالہ خفیہ تبلیغ سے 13:جواب
افراد نے اسلام قبول کیا۔
سوال: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ
کس صحابی نے پڑھائی تھی؟
جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔
سوال: جنت البقیع میں سب سے پہلے کونسے صحابی دفن
ہوئے تھے؟
جواب: جنت البقیع میں سب سے پہلے صحابیِ رسول اللہﷺحضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ دفن
ہوئے۔
دینی اور اسلامک معلومات لوگوں تک عام کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
اس صفحے کو اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیر
ہوئے۔
دینی اور اسلامک معلومات لوگوں تک عام کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
اس صفحے کو اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیر
Comments
Post a Comment